حکومت کو پار لیمنٹ کے اندر اور باہر سیاسی مخالفین سےکتنا خطرہ ہے؟چوہدری سرور نے ایسی بات کہہ دی کہ اپوزیشن سر پکڑ کے بیٹھ جائے گی

حکومت کو پار لیمنٹ کے اندر اور باہر سیاسی مخالفین سےکتنا خطرہ ہے؟چوہدری سرور ...
حکومت کو پار لیمنٹ کے اندر اور باہر سیاسی مخالفین سےکتنا خطرہ ہے؟چوہدری سرور نے ایسی بات کہہ دی کہ اپوزیشن سر پکڑ کے بیٹھ جائے گی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سیاسی مخالفین کے کسی پریشر میں آنیوا لے نہیں،حکومت کو پار لیمنٹ کے اندر اور باہر سیاسی مخالفین سے کوئی خطرہ نہیں،اپوزیشن ٹائم پاس کر نے کیلئے 2023 تک اے پی سیز بلاتی رہے گی۔

گور نر ہاؤس میں فوکل پرسن سوشل میڈیا حکومت پنجاب میاں انس اسلم ڈولہ اور تحر یک انصاف کے رکن راؤ عابد کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے اپنی کامیاب معاشی پالیسوں سے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا کورونا کی وجہ سے بھی پاکستان کو معاشی سمیت دیگر مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے مگر حکومت تمام معاملات کو بہتر انداز میں حل کر رہی ہے ہر گزرتے دن کیساتھ پاکستان معاشی طور پر مضبوطی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دیامربھاشاڈیم پرتعمیرات کاآغاز حکومت کا تاریخی اقدام ہے،اداروں میں اصلاحات تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہیں، احتساب اور شفافیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،ملکی ترقی تر جیح ہے، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے،نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے حکومت30 ارب روپے کی سبسڈی دیگی، ہاؤسنگ و تعمیرات کےشعبہ کو ترقی دینےسےملکی معیشت کواستحکام ملے گااورپاکستان میں غر یبوں کوچھت میسر آئے گی،تحر یک انصاف کی حکومت عوامی فلاح وبہبود کے لیے جواقدامات کر رہی ہے ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی، ہم قوم سے کیے جانیوالے وعدوں پر مکمل عملددرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔

گور نر پنجاب نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام حکومت کا نوجوانوں کیلئے تحفہ ہے، کورونا کا خطرہ اب بھی موجود ہے،عید پر ایس او پیز پرمکمل عمل کر ناہوگا، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مویشی منڈیوں میں حفاظتی اقدامات لازم ہیں کیونکہ اگر عید پر کورونا کا پھیلاؤ ہوگا تو یہ ملک وقوم کے لئے تباہ کن ہو گا،اس لیے کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز پرعمل کے سواکوئی آپشن نہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -