وفاقی و صوبائی محکمے لیسکو کے کتنے ارب روپے کے نادہندہ ہیں؟تفصیل جان کربروقت بجلی کے بل ادا کرنے والوں کا خون کھول اٹھے گا 

 وفاقی و صوبائی محکمے لیسکو کے کتنے ارب روپے کے نادہندہ ہیں؟تفصیل جان ...
 وفاقی و صوبائی محکمے لیسکو کے کتنے ارب روپے کے نادہندہ ہیں؟تفصیل جان کربروقت بجلی کے بل ادا کرنے والوں کا خون کھول اٹھے گا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں وفاقی و صوبائی محکمے اور ادارے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے بجلی کے بلوں کی مد میں چار ارب اکاسی کروڑ روپے کے نادہندہ نکلے۔

لاہور کے مقامی ٹی وی کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کی مرتب دستاویزات کے مطابق ایک سو دس محکموں اور اداروں نے مختلف کنکشنز پر ماہ جون میں بھی اربوں روپے کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی، مجموعی طور پر ایک سو دس محکموں کے ذمہ چار ارب اکاسی کروڑ روپے کے واجبات واجب الادا ہیں۔ دستاویزات کے مطابق واسا ایک ارب اٹھانوے کروڑ روپے بلوں کیساتھ سر فہرست نکلا ہے، اسی طرح محکمہ آبپاشی سینتیس کروڑ روپے، ٹی ایم اے راوی کے ذمہ تیئس کروڑ روپے، ٹی ایم اے شالامار اٹھارہ،محکمہ پولیس سولہ جبکہ محکمہ صحت بارہ کروڑ روپے،داتا گنج بخش ٹاون گیارہ کروڑ، پنجاب جیل دس کروڑ، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی دس کروڑ کی نادہندہ نکلی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -