" دین کیلئےجتنی خدمات چودھری پرویزالٰہی نےبطورحکمران اداکیں اس کی مثال نہیں ملتی"

" دین کیلئےجتنی خدمات چودھری پرویزالٰہی نےبطورحکمران اداکیں اس کی مثال نہیں ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ دین کیلئےجتنی خدمات چودھری پرویزالٰہی نےبطورحکمران اداکیں اس کی مثال نہیں ملتی۔

مولانا طارق جمیل نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کی سپورٹ پرچودھری برادران کےکردارکوسراہتے ہیں، دین کیلئےجتنی خدمات چودھری پرویزالٰہی نےبطورحکمران اداکیں اس کی مثال نہیں ملتی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوا تو اس وقت تبلیغی جماعت کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے ایک ویڈیو پیغام میں نہ صرف تبلیغی جماعت کی مکمل حمایت کی تھی بلکہ ناقدین کو بھی کھری کھری سنائی تھیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -