چکی مالکان نے دیسی آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا

چکی مالکان نے دیسی آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا
چکی مالکان نے دیسی آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آٹا چکی مالکان نے دیسی آٹے کی قیمت میں 3 سے 5 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 70 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

نجی خبر رساں ادارے لاہور نیوز کے مطابق چکی مالکان نے ازخود قیمتیں بڑھا دی ہیں اور ایسوسی ایشن کا کہنا ہے مہنگی گندم کے باعث چکی مالکان کو 65 روپے میں آٹا فروخت کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔ دوسری جانب شہر میں آٹے کی قلت کا بحران جاری ہے اور پنجاب کی غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے، چکی آٹے کی قیمت بڑھنے پر ایسوسی ایشن نے مراسلہ بھی جاری نہیں کیا۔

چکی مالکان کے مطابق غلہ منڈیوں میں گندم 2100 روپے فی من تک پہنچ گئی جس کے باعث آٹا 65 روپے فی کلو میں فروخت کرنا ممکن نہیں رہا۔ اوپن مارکیٹ میں گندم غیر معمولی مہنگی ہو چکی جبکہ فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ ملتا ہے، چکیوں پر سرکاری گندم نہیں ملتی، اوپن مارکیٹ کی مہنگی گندم پیس کر آٹا تیار ہوتا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -