آدمی خاتون کا کٹا ہوا سر لے کر تھانے پہنچ گیا، پولیس کے ہوش اڑادیے

آدمی خاتون کا کٹا ہوا سر لے کر تھانے پہنچ گیا، پولیس کے ہوش اڑادیے
آدمی خاتون کا کٹا ہوا سر لے کر تھانے پہنچ گیا، پولیس کے ہوش اڑادیے

  

بھوبا نیشور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اوڈیشہ میں 30 سالہ شخص خاتون کا کٹا ہوا سر ہاتھ میں پکڑ کر پولیس سٹیشن پہنچ گیا ۔

جاجپور ضلع سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ کارتک کیرائے نے 62 سالہ نندنی پورتی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا اور اس کا سر کاٹ کر ایک کلومیٹر پیدل چل کر پولیس سٹیشن پہنچ گیا۔

علاقہ مکینوں نے پولیس کو بتایا کہ کچھ روز پہلے ملزم کا ایک کزن بیمار ہوگیا تھا جس کو علاج کیلئے وہ مقتولہ کے پاس لے گیا تھا۔ مقتولہ علاقے میں جادو کا علاج کرنے کے حوالے سے مشہور تھی ۔

خاتون نے ملزم کو یقین دلایا کہ اس کا کزن بالکل ٹھیک ہوجائے گا لیکن کچھ روز بعد ہی اس کا انتقال ہوگیا، اسی بات کی رنجش پر ملزم نے بدھ کی رات کو 62 سالہ عاملہ کو قتل کردیا اور اس کا سر دھڑ سے الگ کرکے تھانے پہنچ گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -جرم و انصاف -