بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر گنگولی نے بھی ازخود قرنطینہ اختیار کرلیا مگر کیوں؟ تشویشناک خبر آ گئی

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر گنگولی نے بھی ازخود قرنطینہ اختیار کرلیا مگر کیوں؟ ...
بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر گنگولی نے بھی ازخود قرنطینہ اختیار کرلیا مگر کیوں؟ تشویشناک خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے بھائی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ازخود تنہائی اختیار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گنگولی کے بڑے بھائی، جو بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری ہیں، کا ایک روز پہلے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا جس پر انہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے بھائی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد احتیاط کے طور پر قرنطینہ میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

کھیل -