پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بحث،حکومت نے قومی اسمبلی میں ایسا کام کردیا کہ آپ کی پریشانی کی کوئی حد نہ رہے گی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بحث،حکومت نے قومی اسمبلی میں ایسا کام ...
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بحث،حکومت نے قومی اسمبلی میں ایسا کام کردیا کہ آپ کی پریشانی کی کوئی حد نہ رہے گی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بحث کی مخالفت کر دی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سیدنوید قمر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بحث کے لیے تحریک التوا پیش کی جسکی وفاقی وزیر عمر ایوب نے مخالفت کی۔سید نوید قمر نے کہا کہ دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہوئی،پیٹرول بحران حکومت کی نا اہلی اور غفلت سے پیدا ہوا،حکومت نے بروقت پیٹرول نہیں منگوایا،پیٹرول کمپنیاں مہنگا پیٹرول خرید کر سستا نہیں بیچ سکتی تھی،حکومت بروقت پیٹرولیم مصنوعات منگواتی تو عوام کو سستے داموں مل سکتا تھا،وزیر کو مخالفت کرنے کی بجائے جواب دہ ہونا چاہیے تھا۔وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ اسی ایوان نے کچھ عرصہ قبل بجٹ منظور کیا،پیٹرولیم لیوی اس میں شامل تھی،بجٹ پر گھنٹوں بحث ہوئی،پیٹرولیم ڈیوپلمنٹ لیوی میں اضافہ نہیں ہوا،پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں کیس چل رہا ہے،پی ڈی ایل فنانس بل میں آ چکا ہے، اب اس پر بات کرنا فضول ہو گا،کیس عدالت میں ہے اس لئے اس پر بحث نہیں ہو سکتی۔سید نوید قمر نے کہا کہ ہمارے قواعد اس معاملے کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کی اجازت دیتے ہیں۔ڈپٹی سپیکر قاسم کان سوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے پر بحث کی تحریک مسترد کر دی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -