فواد چوہدری نے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے ہر صورت کھولنے کا اعلان کردیا

فواد چوہدری نے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے ہر صورت کھولنے کا اعلان کردیا
فواد چوہدری نے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے ہر صورت کھولنے کا اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پرائیویٹ سکولز کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ 15 ستمبر سے نجی تعلیمی اداروں کو ہر صورت کھولا جائے گا۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے 13 رکنی وفد نے فواد چوہدری سے ملاقات کی اور 14 نکاتی ایجنڈے پر بات کی۔ نجی سکولوں کے نمائندوں نے سکول کھولنے اور سکولوں کی مالی مدد کا مطالبہ کیا۔ وفد نے کہا کہ اگر نجی سکولوں کی مدد نہ کی گئی تو 80 فیصد اداروں کے بند ہونے کا خدشہ ہے۔

اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نجی سکولوں کی تعلیم کے میدان میں کارکردگی اور ان کے کردار سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ 15 ستمبر تک نجی تعلیمی اداروں کو ہر صورت کھول دیا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -