پی ایچ ایف نے 30 کھلاڑیوں کو وباءالاﺅنس دیدیا

پی ایچ ایف نے 30 کھلاڑیوں کو وباءالاﺅنس دیدیا
پی ایچ ایف نے 30 کھلاڑیوں کو وباءالاﺅنس دیدیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے قومی سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو وباءالاﺅنس دیدیا ہے اور ابتدائی طور پر 30 کھلاڑیوں کو فی کس 30 ہزار روپے دئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں گزشتہ چار ماہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں، کھلاڑیوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کیلئے پی ایچ ایف نے کورونا الاﺅنس دینے کا اعلان کیا۔ کورونا فنڈ سینئر اور جونیئر ٹیموں کے بہترین کھلاڑیوں کو دیا گیا، کوچز سے مشاورت کے بعد کووڈ الاﺅنس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں قومی سکواڈ اور جونیئر ٹیم کے مجموعی طور پر 30 کھلاڑی شامل ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے بینک اکاﺅنس میں براہ راست 30، 30 ہزار روپے منتقل کئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں فیڈریشن کھلاڑیوں کے ساتھ ہے اور وہ ان کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔

مزید :

کھیل -