بی سی سی آئی اہلکار کے کن الفاظ نے کپل دیو کو فاسٹ باﺅلر بننے پر مجبور کر دیا؟ کئی سالوں بعد خود ہی انکشاف کر ڈالا

بی سی سی آئی اہلکار کے کن الفاظ نے کپل دیو کو فاسٹ باﺅلر بننے پر مجبور کر دیا؟ ...
بی سی سی آئی اہلکار کے کن الفاظ نے کپل دیو کو فاسٹ باﺅلر بننے پر مجبور کر دیا؟ کئی سالوں بعد خود ہی انکشاف کر ڈالا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ وننگ کپتان کپل دیو نے انکشاف کیا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ایک افسر کے الفاظ نے انہیں فاسٹ باﺅلر بننے پر مجبود کر دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کھلاڑی کپل دیو نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جب وہ انڈر 19 کھلاڑیوں کے کیمپ میں داخل ہوئے تھے تو ان کی زندگی یکسر بدل گئی تھی کیونکہ انڈر 19 کھلاڑیوں کو ٹریننگ دینے والے اکثر کرکٹ بورڈ کے اہلکار سختی دکھاتے ہیں۔

کپل دیو نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کے اہلکار نے مجھ سے پوچھا کہ میں کیا کرتا ہوں جس پر اسے جواب دیا کہ میں ایک فاسٹ باﺅلر ہوں۔ مذکورہ افسر نے میرا جواب سن کر حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے حوصلہ شکنی کی تھی حالانکہ بھارت کے پاس کوئی فاسٹ باﺅلر نہیں تھا۔

61 سالہ بھارتی کھلاڑی کپل دیو نے بتایا کہ اس انٹرویو کے بعد انہوں نے خود کو چیلنج کیا اور خود کو مخاطب کرتے ہوئے تہیہ کیا کہ میں ایک دن فاسٹ باﺅلر بن کر دکھاﺅں گا اور اس بورڈ اہلکار کو غلط ثابت کروں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ سے ہی منفی لوگوں کو غلط ثابت کرنا اچھا لگتا ہے۔اس واقعے نے مجھے فاسٹ باﺅلر بننے پر اکسایا تھا اور اپنے مقصد کے حصول کیلئے سخت محنت شروع کی تھی۔

مزید :

کھیل -