لیڈر اگلے الیکشن کا نہیں اگلی نسلوں کا سوچتا ہے،فائلوں میں پڑے ہوئے بند منصوبے۔۔۔رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے دکھوں کی ماری قوم کو ایک اور خواب دکھا دیا

لیڈر اگلے الیکشن کا نہیں اگلی نسلوں کا سوچتا ہے،فائلوں میں پڑے ہوئے بند ...
لیڈر اگلے الیکشن کا نہیں اگلی نسلوں کا سوچتا ہے،فائلوں میں پڑے ہوئے بند منصوبے۔۔۔رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے دکھوں کی ماری قوم کو ایک اور خواب دکھا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے حصے میں آنیوالے دریاؤں کا پانی بھارت نے روک رکھا ہے،ہمارا بڑا رقبہ کھیتوں کی بجائے بنجر ہو گیا،ہماری سیاسی لیڈرشپ ملک کی ترقی نہیں بلکہ اپنی ترقی پر زور دیتی رہی،لیڈر وہ ہوتا ہے جو اگلے الیکشن کانہیں اگلی نسلوں کا سوچتا ہے،فائلوں میں بند منصوبے اب عملی جامہ پہن رہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے میاں فرخ حبیب نے کہا کہ ہم ساٹھ فیصد تیل پر مہنگی بجلی پیدا کر رہے ہیں،لوگوں کے ساتھ سچ بولنا چاہئیے،اٹھارویں ترمیم کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہے،ہم ڈیم بنائیں گے،سستی بجلی بنائیں گے،قوم کو مہنگی بجلی کے بوجھ تلے دبنے نہیں دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے سروے پاکستان کے 2025تک بنجر ہوتا بتارہے تھے،آج وزیر اعظم نے دیامر بھاشا ڈیم سمیت پانی کے ذخائر پر تیزی سے کام شروع کردیا ہے،پانچ دہائیوں سے ایک بھی بڑا ڈیم کیوں نہ بنایا گیا؟۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -