" تم نے خود کشی نہ کی تو میں تمہارا ریپ کروں گا اور پھر ۔۔۔ " سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد گرل فرینڈ ریا چکروتی مشکل میں پھنس گئیں

" تم نے خود کشی نہ کی تو میں تمہارا ریپ کروں گا اور پھر ۔۔۔ " سشانت سنگھ کی ...

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد ان کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

ریا چکروتی نے سوشل میڈیا پر سائبر کرائم سے مدد کی درخواست کی ہے اور خود کو ملنے والی دھمکیوں کے بارے میں بتایا ہے۔ ریا چکروتی نے ایک میسج کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں انہیں ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

دھمکی دینے والے شخص نے ریا چکروتی سے کہا کہ وہ خود کشی کرلیں بصورت دیگر انہیں قتل کردیا جائے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ ان پر ہر طرح کے الزامات لگائے گئے لیکن وہ خاموش رہیں ، انہیں قاتل کہا گیا ، وہ خاموش رہیں ، میں شرم میں خاموش رہی۔ لیکن میری خاموشی آپ کو یہ بتانے کا حق کیسے دیتی ہے کہ اگر میں خودکشی نہیں کروں گی تو میری آبروریزی اور میرا قتل کردیا جائے گا ۔

ریا چکروتی نے سائبر کرائم سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزید :

تفریح -