سارہ خان کی شادی، سابق منگیتر آغا علی بھی میدان میں آگئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ سارہ خان کی گلوکار فلک شبیر کے ساتھ شادی پر ان کے سابق منگیتر آغا علی نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ سارہ خان نے بدھ کو گلوکار فلک شبیر سے منگنی کی جس کے بعد جمعرات کو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ اس موقع پر ان کے سابق منگیتر آغا علی نے ان کیلئے پیغام جاری کیا ہے۔
آغا علی نے انسٹاگرام پر سارہ خان کا نام لیے بغیر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا " دعا ہے کہ اللہ پاک بہت خوشیاں دیں، اور دعا ہے کہ انہیں ایک اچھی زندگی نصیب ہو، آمین۔"
خیال رہے کہ آغا علی اور سارہ خان کی ایک عرصہ تک منگنی قائم رہی تاہم بعد میں دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔ سارہ علی سے منگنی ٹوٹنے کے بعد گزشتہ دنوں آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف سے شادی کرلی تھی۔