عوام کو اگر تبدیلی آج بھی نظر نہیں آتی تو میں حقیقت میں ۔۔۔اسدعمر نے انتہائی ناقابل یقین بات کہہ دی
ٹیکسلا(ڈیلی پاکستان آن لائن)) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ بجلی کا نظام مزید بہتری کی جانب گامزن ہے،ملک میں ترقیاتی کام اسی رفتار سے ہوتے رہیں گے ،اکثر لوگ کہتے ہیں اسد عمر نے کہا تھا کہ تبدیلی نہیں آئی تو گھر چلا جاوں گا تو اُن کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر تبدیلی آج بھی نظر نہیں آتی تو میں حقیقت میں سیاست چھوڑ کر چلا جاؤں گا.
اپنے حلقے این اے 54 کے علاقہ بی سترہ میں 38 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے 132کے وی پاور کے بجلی گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کےموقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا نظام مزید بہتری کی جانب گامزن ہے،ملک میں ترقیاتی کام اسی رفتار سے ہوتے رہیں گے بالخصوص ان علاقوں میں زیادہ ترقیاتی کام ہونگے جہاں محرومیاں زیادہ ہیں۔انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بجلی کے جدید منصوبے پر عملی کام کرنے کا پلان تھا لیکن بدقسمتی سے کورونا کی وجہ سے فنڈز اور دیگر مسائل کی وجہ سے تاخیر ہوئی. وفاقی وزیر نے عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے کہا کہ ہمیشہ فواد چوہدری کو شکایات ہوتی ہیں کہ جہلم کو کم اور اسلام آباد کو زیادہ فنڈز کیوں دیئے جاتے ہیں؟ تو آج میں بتانا چاہتا ہوں کہ اسلام آباد ملک کا دارالحکومت بھی ہے اور کراچی کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والا شہر بھی ہے اسلئے اسلام آباد کا جتنا حق ہے ،اتنا حق ہر صورت ملے گا.
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ بہت ساری ذمہ داریاں تھیں جس کی وجہ سے اپنے حلقے کی طرف آنا نہیں ہوا، پوری دنیا کو دیکھیں کورونا کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں،سب سے پہلے ہمیں ایک دوسرے کی زندگی بچانی ہے، میرا آپ لوگوں سے انسانیت کا رشتہ پہلےاور پھر ووٹر کا رشتہ ہے.اسد عمر نے حکومتی کارکردگی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اکثر لوگ کہتے ہیں اسد عمر نے کہا تھا کہ تبدیلی نہیں آئی تو گھر چلا جاوں گا تو اُن کو بتانا چاہتا ہوں اگر تبدیلی آج بھی نظر نہیں آتی تو میں حقیقت میں سیاست چھوڑ کر چلا جاؤں گا.