فارورڈ بلاک بہت جلد سامنے آ جائے گا،پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے35 سے 40 ارکان ہمارے ساتھ ہیں،رہنما تحریک انصاف کا دعویٰ

فارورڈ بلاک بہت جلد سامنے آ جائے گا،پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے35 سے 40 ارکان ...
فارورڈ بلاک بہت جلد سامنے آ جائے گا،پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے35 سے 40 ارکان ہمارے ساتھ ہیں،رہنما تحریک انصاف کا دعویٰ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں مسلم لیگ ن کے اراکین صوبائی اسمبلی کو ساتھ ملانے کے لیے حکومتی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، تحریک انصاف کے رہنما ء یونس انصاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے35 سے 40 ارکان ہمارے ساتھ ہیں، ن لیگ کا فارورڈ بلاک بہت جلد سامنے آجائے گا۔

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق دومختلف عشائیوں میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شرکت کی ہے،اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما ء یونس انصاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے35 سے 40 ارکان ہمارے ساتھ ہیں، ن لیگ کا فارورڈ بلاک بہت جلد سامنے آجائے گا۔یونس انصاری کا کہنا ہے کہ ان کی قیادت میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ن لیگ کے6 اور پیپلزپارٹی کا ایک رکن پہلے ہی ملاقات کرچکا ہے۔

مزید :

قومی -