اپنی ماں کے رشتہ دار کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی 14 سالہ نابالغ نے بچے کو جنم دے دیا

اپنی ماں کے رشتہ دار کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی 14 سالہ نابالغ نے بچے ...
اپنی ماں کے رشتہ دار کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی 14 سالہ نابالغ نے بچے کو جنم دے دیا

  

اننت ناگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی ماں کے رشتہ دار کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی 14 سالہ نابالغ لڑکی نے بچے کو جنم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ بچی نے مئی کے مہینے میں پیٹ درد کی شکایت کی تھی۔ ہپستال میں چیک اپ کے دوران انکشاف ہوا کہ وہ حاملہ ہے۔

پوچھنے پر بچی نے بتایا کہ اسے پڑوس میں رہنے والے اس کی ماں کے رشتہ دار نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ بچی کے مطابق 38 سالہ ملزم نے ایک بار اس کے والدین کی عدم موجودگی میں گھر آکر نشیلی دوا دے کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر یہ سلسلہ چلتا رہا، ملزم نے بچی کو کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

پولیس نے ملزم کومئی میں ہی گرفتار کرلیا تھا۔ بچے کی پیدائش کے بعد اب ملزم اور بچے کا ڈی این اے کرایا جارہا ہے ۔ بچوں کے تحفظ کے ادارے نے بچے کو تحویل میں لے لیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -