تبدیلی کے دعوے داروں نے تمام ادارے مفلوج کر دئیے،حکومت غربت ختم کرنے کی بجائے۔۔۔حافظ حمد اللہ حکومت پر برس پڑے

تبدیلی کے دعوے داروں نے تمام ادارے مفلوج کر دئیے،حکومت غربت ختم کرنے کی ...
تبدیلی کے دعوے داروں نے تمام ادارے مفلوج کر دئیے،حکومت غربت ختم کرنے کی بجائے۔۔۔حافظ حمد اللہ حکومت پر برس پڑے

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعوے داروں نے تمام ادارے مفلوج کر دئیے حکومت غربت نہیں غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،عوام کا معاشی قتل کسی صورت قبول نہیں۔

تفصیلات کے مطابق حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی بجائے برسر روزگار ملازمین سے جینے کا حق چھینا جارہاہے، مہنگائی کی شرح میں بے تحاشا اضافے کے باوجود ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا کرپشن اور رشوت خوری میں اضافہ کاسبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ ٹیم سے ایک نہیں بہت سے چہرے مائنس ہونے والے ہیں، مائنس ہونے والے حضرات کارکردگی نہیں بلکہ "چاپلوسی" اور "جی حضوری" میں سستی کی بنیاد پر مائنس ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعوے داروں نے تمام ادارے مفلوج کر دئیے، حکومت غربت نہیں غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، عوام کا معاشی قتل کسی صورت قبول نہیں۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -