ریلوے میں موجود کرپٹ افسران اور ملازمین کو نہیں چھوڑوں گا: اعظم سواتی 

ریلوے میں موجود کرپٹ افسران اور ملازمین کو نہیں چھوڑوں گا: اعظم سواتی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  راولپنڈی (آئی این پی) وزیرریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے میں مفاد پرستوں کا ٹولہ موجود ہے، انہی چوروں کی وجہ سے ریلوے تباہ حال ہے، کرپٹ افسران اور ملازمین کو نہیں چھوڑوں گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کیرج فیکٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ریلو ے میں صلاحات کاعمل تیزی سے جاری ہے، ریلوے میں جدیدٹیکنالوجی متعارف کرارہے ہیں، موجودہ دور میں ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے میں مفاد پرستوں کا ایک ٹولہ موجود ہے، ریلوے کے تمام افسران اور مزدور چور نہیں ہیں، بعض چور افسران، مزدوروں کی وجہ سے ریلوے تباہ حال ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں مافیاز موجود ہیں، مافیا کی مدد سے بعض ریلوے مزدور گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں، ذاتی مفاد پرستوں کی وجہ سے ملکی ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ماضی میں قومی اداروں کو دانستہ تباہ کیا گیا، ماضی میں رشوت لیکر سو کی جگہ ہزار مزدور بھرتی کئے گئے، قومی وسائل،عوام کے پیسے کو مال مفت سمجھ کر لٹایا گیا لیکن عمران خان اور اعظم سواتی بلیک میل نہیں ہوں گے۔ اعظم سواتی نے کہا کہ کام کرنے والے مزدور میرے سر کا تاج ہیں، کام کرنے والے مزدور کی تنخواہ بھی بڑھے گی شاباشی بھی ملے گی، حاضری کے جدیدنظام سے پتہ چلے گا کون کون کام پر آتا ہے، کام کرنیوالے ریلوے افسر، مزدور کی تنخواہ ڈبل کروں گا۔ پاکستان ریلوے میں کسی بدمعاش کو نہیں چھوڑوں گا، ہر ممکن کوشش ہے کیرج فیکٹری کو منافع بخش ادارہ بنا سکوں،میں کسی بھی صورت بلیک میل نہیں ہوں گا۔
اعظم سواتی

مزید :

صفحہ آخر -