رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 300سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 300سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار
رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 300سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )رینجرز اور پولیس نے فیصل ٹاﺅن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 300سے زائد وارداتوں میں ملوث محمد عادل نامی مطلوب ملزم گرفتار کرلیا۔ ملز م کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجر ز کا کہنا ہے کہ ملز م کے خلاف کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی ہے،کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی بر آمد کر لیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے 2012 سے کراچی کے مختلف علاقے گلشن اقبال ، نا گن چورنگی ، حیدری ، شاہراہ فیصل، نرسری ، شفیق موڑ اورملینیم مارٹ میں شہریوں سے لا کھوں روپے لو ٹے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر سا تھیوں کی گر فتاری کے لیے چھا پے مارے جا رہے ہیں جبکہ گرفتار ہوا ملزم ڈکیت گینگ گروہ کے ہمراہ چوری ، ڈ کیت، منی ایکسچینج اور بینک سے رقوم نکال کر نکلنے والوں سے لو ٹ مار کرنے میں بھی ملو ث رہا ہے۔