کورونا مثبت تین قیدی ہسپتال سے فرار ہو گئے ، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں 

کورونا مثبت تین قیدی ہسپتال سے فرار ہو گئے ، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں 
کورونا مثبت تین قیدی ہسپتال سے فرار ہو گئے ، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )حیدرآباد کے سول ہسپتال سے جیل وارڈ میں زیر علاج کورونا مثبت تین قیدی فرار ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال حکام کا کہناہے کہ جیل وارڈ کی سیکیورٹی کی ذمہ داری جیل انتظامیہ کی ہے ، سول ہسپتال صرف قیدیوں کو طبی سہولیات فراہم کرتا ہے ، اس کی ذمہ داری جیل انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے ۔ پولیس نے فرار ہونے والے تینوں قیدیوں کی ا بتدائی معلومات حاصل کر لیں ہیں جس سے پتا چلا ہے کہ وہ تینو ںکسی سنگین جرم میں ملوث نہیں تھے ۔ ایس ایس پی حیدرآباد کا کہناتھا کہ فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش کیلئے شہر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور جلد ہی انہیں ڈھونڈ لیا جائے گا ۔ذرائع کا کہناتھا کہ تینوں قیدی کورونا مثبت تھے اور انہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔