سارا فرگوسن کو شہزادی ڈیانا کی نصیحت جس پر وہ اب تک عمل کرتی آرہی ہیں، اپنی طلاق کے پیچھے چھپی وجہ بھی بتادی

سارا فرگوسن کو شہزادی ڈیانا کی نصیحت جس پر وہ اب تک عمل کرتی آرہی ہیں، اپنی ...
سارا فرگوسن کو شہزادی ڈیانا کی نصیحت جس پر وہ اب تک عمل کرتی آرہی ہیں، اپنی طلاق کے پیچھے چھپی وجہ بھی بتادی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ڈچیز آف یارک سارا فرگوسن کا پہلا ناول شائع ہو چکا ہے اور 3اگست کو منظرعام پر آنے والا ہے۔ شہزادہ اینڈریو کی سابق اہلیہ سارا فروگوسن ان دنوں اپنے اس ناول کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے پیپل میگزین کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے لیڈی ڈیانا کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح شہزادی ڈیانا نے انہیں ایک نصیحت کی تھی اور انہوں نے تمام عمر شہزادی ڈیانا کی اس نصیحت پرعمل کیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سارا فرگوسن رشتے میں شہزادی ڈیانا کی دیورانی تھیں مگر دونوں میں قریبی دوستی بھی تھی۔ 

سارا نے بتایا کہ ”شاہی خاندان میں شادی کے بعد میں اور ڈیانا اپنے الگ الگ ذہنی مسائل سے الجھی ہوئی تھیں۔ میں موٹاپے کا شکار تھی، جس کی وجہ سے میڈیا میں بھی مجھے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا اور لوگ مجھے عجیب و غریب ناموں سے پکارتے تھے، جس کا میری ذہنی صحت پر بہت منفی اثر پڑا۔ میں اور ڈیانا ایک دوسرے کے بہت قریب تھیں اور اپنے مسائل پر باہم گفتگو کیا کرتی تھیں۔ لوگوں نے ہمارے درمیان پھوٹ ڈالنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔“

سارا کا کہنا تھا کہ ”ایک بار میں نے موٹاپے کی وجہ سے ہونے والی تنقید کے معاملے پر ڈیانا سے بات کی تو انہوں نے مجھے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ”ایک چیز یاد رکھو فرگی، جب آپ کسی ستون کے اوپر چوٹی پر کھڑے ہوتے ہو تو آپ کے لیے نیچے گرنا بہت آسان ہوتا ہے لیکن جب آپ ستون کی بنیاد میں کھڑے ہوتے ہو تو اوپر چڑھنے کے لیے آپ کو بہت تگ و دو کرنی پڑتی ہے۔“

میں نے ڈیانا کی اس نصیحت کو ہمیشہ یاد رکھا اور اس پر عمل کیا۔ شادی کے 5سال بعد شاہی خاندان میں میری زندگی مشکل تر ہونے لگی۔ اینڈریو زیادہ تر سمندر میں رہتے تھے۔ اس دوران میں ٹیکساس کے ارب پتی سٹیو وائٹ اور امریکی فنانسر جان بریان کے قریب ہونے لگی اور پھر ایک دن پاپارازیوں نے میری اور جان بریان کی سوئمنگ پول میں نہانے کے دوران تصاویر بنا لیں، جن کے سبب میری اینڈریو کے ساتھ طلاق ہو گئی۔“

مزید :

برطانیہ -