کورونا خدشات کے باعث پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا معاملہ،لندن کی ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ سنادیا

کورونا خدشات کے باعث پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا معاملہ،لندن کی ہائی ...
کورونا خدشات کے باعث پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا معاملہ،لندن کی ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ سنادیا

  

لندن(مجتبیٰ علی شاہ)لندن ہائیکورٹ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حکومتی فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق  عدالت کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ برطانوی حکومت ہی کرسکتی ہے۔بیرسٹر وہاب جمالی نے تین  پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس   میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان میں کیسز کم ہونے کے باوجود بھارت سے پہلے کیوں ریڈ لسٹ میں ڈالا گیا؟عدالت نے قرار دیا کہ وبا سے نمٹنے کے لیے حکومت کے فیصلے درست ہیں۔عدالت میں برطانوی حکومت نے تسلیم کیا کہ “جینومک ڈیٹا” کے اعدادوشمار درست نہیں تھے،برطانوی حکومت نے پاکستان کو ریڈلسٹ پر ڈالنے کیلئے تین، چار دستیاب ڈیٹا پر انحصار کیا۔بیرسٹر وہاب کا کہنا تھا کہ ’ جینومک‘کے معاملے پر عدالت فیصلے کو کورٹ آف اپیل میں چیلنج کرینگے۔ادھر بیرسٹر راشد احمد نے بھی پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے خلاف علیحدہ کیس کرر کھا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -برطانیہ -