پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ  سلطانہ ظفر انتقال کرگئیں

پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ  سلطانہ ظفر انتقال کرگئیں
پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ  سلطانہ ظفر انتقال کرگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) کی معروف اداکارہ سلطانہ ظفر 66سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
سلطانہ ظفر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ تھیں ۔انہوں نے  تنہائیاں، عروسہ،حق مہر، روبرو، ضد  اور آخری چٹان جیسے ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا ئے۔سلطانہ ظفر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ’ارملا اسٹوڈیوز‘ نام کی بوتیک چلاتی تھیں۔سلطانہ ظفر کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’عروسہ‘ میں کام کرنے والی شمع جونیجو نے اپنے ٹوئٹ میں سابقہ اداکارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ سُلطانہ آنٹی نے میرے ساتھ عُروسہ میں کام کیا تھا، اور میری شادی پر بھی آئی تھیں، اُن کے ساتھ بہت ساری خوشگوار یادیں ہیں۔‘

مزید :

تفریح -