خیر پور میں ایک ہی گھر کی 4بچیاں سیلابی نالے میں گر کر جاں بحق

خیر پور میں ایک ہی گھر کی 4بچیاں سیلابی نالے میں گر کر جاں بحق
خیر پور میں ایک ہی گھر کی 4بچیاں سیلابی نالے میں گر کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیر پور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیر پور کے علاقے ببرلو کے قریب 4بچیاں سیلابی نالے میں گر کر جاں بحق ہو گئیں ۔
نجی ٹی وی "سماء"نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ بچیاں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے برساتی نالے میں گری تھیں ،جنہیں اپنی مدد آپ کے تحت ڈسٹرک ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹر نے بتایا کہ بچیاں جاں بحق ہو گئی ہیں ، رپورٹ کے مطابق چاروں بچیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری مون سون بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 2سو کے قریب افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔