لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کے کزن کی لاش بھی مل گئی

لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کے کزن کی لاش بھی مل گئی
لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کے کزن کی لاش بھی مل گئی
سورس: File

  

زیارت (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع زیارت سے اغوا ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کے کزن عمر جاوید کی لاش بھی مل گئی۔

ویب سائٹ اردو نیوز کے مطابق بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے عمر جاوید کی لاش ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ ویب سائٹ نے عسکری ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کے کزن کی لاش ورچوم میں اغوا کی واردات کی جگہ کے قریب ایک برساتی نالے سے ملی ہے۔ملزمان نے لاش کے قریب آئی ای ڈی بم بھی نصب کررکھے تھے جنہیں بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کی جگہ کے قریب سے لاش ملنے کا مطلب ہے کہ انہیں فوری قتل کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 12 جولائی کو لئیق مرزا اور ان کے کزن کو  اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ اہل خانہ کے ہمراہ زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی کا دورہ کرکے واپس کوئٹہ جارہے تھے۔ لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کی لاش پہلے ہی مل چکی ہے۔ انہیں  بھی گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ ان کی لاش جمعرات کو ہرنائی اور زیارت کے سرحدی علاقے مانگی ڈیم کے قریب سے ملی تھی۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -