' ویرات کوہلی نے 70 سنچریاں کینڈی کرش کھیل کر نہیں کیں، شعیب اختر بھی ویرات کوہلی کی حمایت میں میدان میں آگئے

' ویرات کوہلی نے 70 سنچریاں کینڈی کرش کھیل کر نہیں کیں، شعیب اختر بھی ویرات ...
' ویرات کوہلی نے 70 سنچریاں کینڈی کرش کھیل کر نہیں کیں، شعیب اختر بھی ویرات کوہلی کی حمایت میں میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے لیجنڈ باولر شعیب اختر نے ویرات کوہلی کے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی میچوں میں 70 سنچریاں بنانا خالہ جی کا گھر نہیں ہیں۔ یہ کارنامہ انہوں نے کینڈی کرش گیم کھیل کر سرانجام نہیں دیا۔ کوئی بڑا کھلاڑی ہی ایسی کارکردگی دکھا سکتا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ وہ کپل دیو کی رائے کا احترام کرتے ہیں کیونکہ وہ یہ بات کہہ سکتے ہیں، وہ خود ایک لیجنڈ کھلاڑی ہیں۔ ان کو ہی یہ بات زیب دیتی ہے لیکن کسی اور کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ ویرات کوہلی کی پرفارمنس پر بات کرے۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ کپل دیو میرے سینئر ہیں اور ان کا ایک وژن ہے اور وہ اپنے خیالات کا اظہار ٹھیک طریقے سے کر سکتے ہیں، میں ان کے خیالات کا احترام کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں بطور ایک پاکستانی کھلاڑی میں ویرات کوہلی کی حمایت کیوں کر رہا ہوں؟ یہ حمایت اس لئے ہے کہ ان کے نام 70 بین الاقوامی سنچریاں ہیں۔ یہ کارنامہ کوئی چھوٹی چیز نہیں ہے۔ گذشتہ دہائی میں کرکٹ نے کوئی لیجنڈ پیدا کیا ہے تو اس کا نام ویرات کوہلی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سن کر بھی دکھ ہوا کہ کوہلی کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ کوہلی کے ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بارے میں سن کر مجھے ہنسی آتی ہے۔ وہ گذشتہ 10 سالوں میں دنیا کے بہترین بلے باز رہے ہیں۔پاکستانی لیجنڈ نے ویرات کوہلی کو مشورہ دیا کہ وہ کپتانی کو بھول کر کھلے ذہن کے ساتھ کرکٹ کھیلیں۔ ‘کوہلی کو بھول جانا چاہیے کہ وہ کبھی ہندوستان کے کپتان تھے۔ ان کو صرف اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے۔

مزید :

کھیل -