جب خوبصورت لڑکی نے شادی سے انکار کیا ۔۔۔ہیلمیٹ ضرور پہنیں، یہ آپ کو سر اٹھا کر جینے کی راہ دکھائے گا۔۔۔(صرف مسکرائیے)
تحریر : راؤ وسیم شامی
خاندان میں شادی کے زبردست دباؤ کی وجہ سے مجھے شادی کے لئے ایک خوبصورت لڑکی سے ملوایا گیا۔
ملنے کے بعد لڑکی نے میری پرائیویٹ نوکری کو لیکر نا پسند کرتے ہوئے مجھے انکار کر دیا۔
میں نے زچ ہو کر کہا تم غلطی کر رہی ہو، دیکھنا یہی نوکری محض 2 برسوں میں مجھے کتنی بلندی تک پہنچائے گی۔
البتہ 1سال بعد اس لڑکی کی شادی ہوگئی جو ہونی ہی تھی۔
2 سال بعد
اسی خوبصورت لڑکی کو اس کے شوہر کے ساتھ نئی کار میں ایک ٹریفک سگنل پر دیکھا۔
اس وقت میں اپنی بائک کو کک مار رہا تھا کیونکہ اس کی بیٹری کام نہیں کر رہی تھی۔
اس نے اپنی کار سے میری طرف دیکھا لیکن سر پر ہیلمیٹ ہونے کی وجہ سے وہ مجھے پہچان نہ سکی اور دوسری طرف دیکھنے لگی۔
اس وقت مجھے ہیلمٹ کی اہمیت کا احساس ہوا، لہٰذا اپنی حفاظت کے لئے ہیلمیٹ ضرور پہنیں، جو آپ کو سر اٹھا کر جینے کی راہ دکھائے گا، کبھی شرمندگی کا احساس نہ ہونے دیگا۔
اور ہاں صرف فلموں میں ہی عاشق دو تین سال میں کروڑ پتی بن جاتے ہیں، اصل زندگی میں دو تین برسوں میں بدلاؤ کچھ زیادہ نہیں ہوتا۔ بس پرانی موٹس سائیکل کی جگہ نئی آ جاتی ہے.
براہ مہربانی !موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمیٹ کا استعمال ضرور کریں۔