ٖ حج2025کی منصوبہ بندی کے حوالے سے اہم اجلاس
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ ضیاء الرحمن خان کی زیرصدارت حج 2025ء کی منصوبہ بندی کے حوالے سے مدینہ منورہ میں اہم اجلاس ڈی جی (آر اینڈ آر) مشاہد حسین سید،ڈپٹی سیکرٹری ناصر عزیز خان،امجد اقبال ہاشمی، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی حکیم خان خٹک، جمیل الرحمن کی خصوصی شرکت، اجلاس میں حج 2024ء میں غلطیوں کا جائزہ لیا گیا اور حج 2025ء میں پاکستانی حاجیوں کے لئے سہولیات کی بروقت فراہمی اور اچھی رہائشوں کے لئے لائحہ عمل ترتیب دینے کے لئے مختلف تجاویز زیر بحث لائی گئی،میٹنگ میں حاجیوں کی نقل و حرکت کے انتظامات،صحت کی دیکھ بھال، تربیتی پروگرامات، ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے سپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔مشاہد حسین سید نے بہتر سے بہتر انتظامات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لئے وزارت کے عزم کو اجاگر کیا۔ ڈائریکٹر مدینہ منورہ ضیاء الرحمن نے تمام ذمہ داران کی طرف سے آنے والی عملی تجاویز کو آئندہ حج پالیسی کا حصہ بنانے کی یقین دہانی کرائی اور کامیاب حج آپریشن میں تمام شعبوں کی کارکردگی کو سراہا اور کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا۔