حکمران امام حسینؓ کے کردار کو مشعل راہ بنائیں،سجاد نذیر

حکمران امام حسینؓ کے کردار کو مشعل راہ بنائیں،سجاد نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی مشرق وسطی کے رہنما چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران حضرت سیدنا امام حسینؓ کے کردارکو مشعل راہ بنا کر امت مسلمہ کی درست سمت میں راہنمائی کریں شہدائے کربلا کے صبر واستقامت دین اسلام کی بقاء کا اصل وجودہے،شہدائے کربلا کے صبر و استقامت کی مثال لوگ رہتی دنیا تک دیتے رہیں گے، سید الشہداء امام عالی مقام نواسہ رسولؐ حضر ت سیدنا امام حسین ؓ اور ان کے رفقاء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں ذکر حسینؓ کے ساتھ،ساتھ فکر حسین ؓ کو بھی اپنانا چاہیے۔ظاالم کے آگے ڈٹ جانا ہے فلسفہ کربلا ہے۔