ایچ ای سی کی کالجز میں 10فیصد زیادہ داخلے کرنیکی ہدایت
لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب کے سرکاری کالجز میں دس فیصد زیادہ داخلے کئے جائیں، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام ڈویڑنز کو ہدایات جاری کر دیں۔داخلوں کے اہداف پورے نہ کرنے والے کالجز کے سربراہوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔گزشتہ سال انٹرمیڈیٹ میں پنجاب بھر کے سرکاری کالجز میں 6 لاکھ داخلے ہوئے تھے، گزشتہ دو برس سے سرکاری کالجز میں داخلے کم ہوئے۔
جس کی وجہ سے سرکاری کالجز میں داخلوں کا ٹارگٹ دس فیصد زیادہ رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔