شہادت امام حسینؓ کانفرنس

  شہادت امام حسینؓ کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) جمعیت علماء پاکستان لاہور کے زیر اہتمام دو روزہ ”شہادت امام حسینؓ کانفرنس“ آج  جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ IIIمیں بعد نماز مغرب شروع ہو گی۔ کانفرنس سے جمعیت علماء پاکستان کے چیئرمین مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر،مولانا حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین،رشید احمد رضوی، مولانا حافظ سلیم اعوان،حافظ سبحان طیب،مولانا سرفراز قادری اور دیگر علماء خطاب کریں گے دو روزہ کانفرنس کی صدارت مفتی سلیمان قادری اور مولانا مختار احمد صدیقی کریں گے۔کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھرپور شرکت کریں گے۔