عوام حکومتی معاشی پلان کا شکار  ہو گئے،ضیاء الدین انصاری

عوام حکومتی معاشی پلان کا شکار  ہو گئے،ضیاء الدین انصاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیاں عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے۔ ملک کا غریب اور عام آدمی حکومتی معاشی دہشتگردی کا شکار ہوچکا ہے۔ مزدورطبقے اورچھوٹے ملازمین کیلئے اپنی تنخواہوں سے گھر کا چولہا جلانا ممکن نہیں رہا۔ بجلی، گیس کے بھاری بھرکم بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ کم آمدنی والے سفید پوش گھرانے یوٹیلیٹی بلز زیادہ آنے سے شدید پریشان ہو گئے ہیں بھاری یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی کے بوجھ  سے ان کی نیندیں حرام ہو گئیں۔بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام کو زندہ درگور کیا جارہا ہے۔

  س کے خلاف جماعت اسلامی حکومتی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کرے گی۔ فارم 47 کی پیداوار نااہل حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوئی معاشی پلان موجود نہیں۔ حالیہ آئی ایم ایف کے بجٹ میں صرف وزیروں، مشیروں، جاگیرداروں اور وڈیروں کیلئے پالیسیاں بنائی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  جماعت اسلامی زون 162 میں عیدملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 تقریب میں سیکرٹری جماعت ا سلامی لاہور خالد احمد بٹ، امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہوراظہر بلال،قیم جماعت اسلامی جنوبی لاہورعبدالرشید مرزا، نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان سید احسان اللہ وقاص،امیر زون سلمان ایوب سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔