حسینیت باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا نام ہے،حامد ناصر چٹھہ
جامکے چٹھہ(نمائندہ پاکستان) سابق اسپیکر قومی اسمبلی چودھری حامد ناصر چٹھہ نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام اس عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جسکی مثال نہ تاریخ میں پہلے موجود ہے اور نہ ہی خانوادہ رسول کی قربانی کے بعد مل سکی نہ ملے گی حضرت امام حسینؓ نے کربلا کے میدان میں باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ اپنی اور اپنے اہل وعیال کی قربانی دے کر اپنے نانا کے دین کو بچا لیا اور اسلام کے پرچم کو دنیا میں سربلندی بخشی۔ حسینیت ایک حقیقت اور رہتی دنیا تک کے لیئے لوگوں کو باطل قوتوں کے سامنے کھڑا ہونے کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کی بدولت دین اسلام کا پیغام پوری دنیا میں گونج رہا ہے یہ مقدس مہینہ حضرت امام حسینؓسے منسوب ہے جنہوں نے اپنا سب کچھ قربان کر کے دین اسلام کو حیات نو عطا کی انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین کی جدوجہد پوری انسانیت کے لیے تھی آپ نے پوری انسانیت کو اپنے کردار سیرت اور عمل کے ذریعے متاثر کیا۔ اس موقع پر سیٹھ محمد نواز کھوکھر رانا سلطان احمد قیصر اقبال وڑائچ رانا آصف جمیل شعیب نواز کھوکھر اور رانا محمد انور بھی موجود تھے۔