عدت کیس، عمران خان کی بریت قانون کی جیت ہے،میاں علی بشیر
شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و سابق جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عدت کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بریت اور خصوصی نشستوں کا سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کی جیت ہے سپریم کورٹ 2024 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے چوری کئے گئے منڈیٹ کا بھی فیصلہ کرے اور ذمہ داروں کا کڑامحاسبہ کرے تاکہ آئندہ کوئی عوامی رائے پر ڈاکہ زنی کی جرات نہ کرسکے اورملک میں حقیقی جمہوریت فروغ پاسکے، روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن میں تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی جلسے جلوس کرنے نہیں دیے گئے جہاں پر پارٹی کاکوئی جلسہ ہوتا تو وہاں پر پولیس بھیج دی جاتی مگر عوام نے بانی پی ٹی آئی کی کال پر لبیک کہا۔
اور پارٹی امیدواروں کو پارٹی نشان الاٹ نہ ہونے کے باوجود ووٹ دے کر کامیاب بنایا اور تحریک انصاف کی جیت یقینی بنائی جسے دھاندلی سے شکست میں تبدیل کردیا گیا وقت آگیا ہے کہ آزاد عدلیہ انتخابی دھاندلی کا فوری نوٹس لے اور جعلسازی سے قائم ہونیوالی حکومت کا خاتمہ کرکے پی ٹی آئی کو عوامی امنگوں کی ترجمانی کا موقع دے اگر تحریک انصاف کو اپنا مینڈیٹ واپس نہ کیا گیا تو ملک میں میڈ ٹرم انتخابات ناگزیر ہو جائیں گے جن کا مطالبہ بانی پی ٹی آئی بھی کرچکے ہیں۔
آج مقام عالی شان کا نام کیوں زندہ ہے اور یزید کیوں ایک طعنہ بن کر رہ گیا ہے کیونکہ امام حسین علیہ السلام نے حق و سچ کی نمائندگی کی اور باطل کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہے اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے آنے والی محکوم قوموں کو باطل کے خلاف جدوجہد کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کر دیا، امام کا فرمان ہے کہ ظلم کی خلاف جتنی دیر سے اٹھو گے اتنی ہی تکلیف زیادہ اٹھانی پڑے گی مقصد حسین علیہ اسلام یہی ہے کہ ہر دور کے یزید کے سامنے اٹھ کھڑے ہو، اسوہ حسینی یہی پیغام کربلا ہے۔