حکمران آئی ایم ایف کی غلامی میں اندھے ہو چکے، زاہد عمران کورٹانہ

  حکمران آئی ایم ایف کی غلامی میں اندھے ہو چکے، زاہد عمران کورٹانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نارنگ منڈی (نمائندہ پاکستان) جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما چوہدری زاہد عمران کوروٹانہ نے بجلی گیس اور جان بچانے والی ادویات سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں خوفناک اضافہ کرنے پر حکومت کے خلاف  نارنگ منڈی مرکزی پریس کلب کے سامنے ساتھیوں سمیت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کی غلامی میں اس حد تک اندھے ہوچکے ہیں کہ انہیں غریب بے یارومددگار لوگ نظر ہی نہیں آتے یہ حکمرانوں کی مکمل بے حسی کا واضح ثبوت ہے  جبکہ عوام مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں یہ خوفناک صورتحال ملک و قوم کیلئے انتہائی خطرناک ہیں  الیکشن کے دوران عوام کو ریلیف دینے  کے دعوے کرنے والے حکمران  حکومت میں آتے ہی بے حس ہو چکے ہیں۔

 اور عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے انہوں نے احتجاج سے خطاب کرتے واضح کیا کہ جماعت اسلامی جب سڑکوں پر نکل آتی ہے تو کامیاب ہوکر ہی لوٹتی ہے ہم عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور حکمران ہوشرباء_  ٹیکسز سے اپنی جیبیں بھر رہے ہیں جماعت اسلامی 26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دے گئی اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا اگر حکومت چاہتی ہے کہ دھرنا نہ ہو تو حکومت عوام کو ریلیف دے اور جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ واپس لے عوام پر رحم کرے   انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ نے عوام کو دن میں تارے دکھا دئیے ہیں انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں اللہ پاکستان پر رحم کرے

مزید :

کامرس -