شیر افضل مروت کے ناقابل  ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  شیر افضل مروت کے ناقابل  ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے معطل رکن شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک ممتاز ہنجرا نے شیر افضل مروت کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔شیر افضل مروت کی عدالت میں عدم حاضری پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے مقدمہ کر رکھا ہے۔عدالتی حکم کے مطابق شیر افضل مروت یا ان کے کونسل عدالت حاضر نہ ہوئے جس پر وارنٹ جای کئے گئے ہیں۔

شیر افضل مروت

مزید :

علاقائی -