لاہور میں آج اور کل  ڈبل سواری پر پابندی  

   لاہور میں آج اور کل  ڈبل سواری پر پابندی  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم رپورٹر) سی ٹی او لاہور نے نویں اور دسویں محرم الحرام کو ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر کارروائی کا حکم  دیدیا۔ سی ٹی او لاہور  کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ کی ہدایت پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا،جلوسوں کے روٹس کے گردونواح میں ڈبل سواری کی قطعی اجازت نہیں ہوگی۔ سی ٹی او لاہور نے  ڈویژنل افسران اپنی نگرانی میں کریک ڈاؤن کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں سے نویں، دسویں محرم الحرام کے دوران تعاون کی اپیل ہے۔

 ڈبل سواری 

مزید :

صفحہ اول -