میں نے سر کو ٹھیک وقت پر بالکل ٹھیک حرکت دی، ٹرمپ

میں نے سر کو ٹھیک وقت پر بالکل ٹھیک حرکت دی، ٹرمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 واشنگٹن (آن لائن)قاتلانہ حملے میں بال بال بچنے والے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں خدا اور قسمت نے نہ بچایا ہوتا تو وہ مرچکے ہوتے۔اپنے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ زبردست کام یہ ہوا کہ انہوں نے سر کو ٹھیک وقت پر بالکل ٹھیک حرکت دی، اگر انہوں نے اپنے سر کو بروقت حرکت نہ دی ہوتی تو وہ مر چکے ہوتے۔واضح رہے کہ ہفتے کو امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ 

 ٹرمپ

مزید :

صفحہ آخر -