پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان کی سیکرٹری ریلیف خیبر پختونخوا سے ملاقات

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان کی سیکرٹری ریلیف خیبر پختونخوا سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے سیکرٹری ریلیف خیبر پختونخوا سے ملاقات کی اور حالیہ طوفانی بارش کے باعث ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے متاثرہ افراد کو امدادی رقوم بروقت پہنچانے کیلئے ہدایت کی جس پر سیکرٹری ریلیف خیبر پختونخوا نے چند دنوں میں متاثرہ خاندانوں کو امدادی رقوم پہنچانے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر سابق تحصیل ممبر معصوم وزیر بھی موجود تھے صوبائی وزیر ملک پختون یار خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ضلع بنوں سمیت پورے خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ ہر مشکل میں کھڑی ہے اور قدرتی آفات کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا ہر ممکن حد تک ازالہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور بلاامتیاز متاثرہ خاندانوں کو امدادی رقوم پہنچائے گی ہم سیاسی مخالفین کی طرح محض بلند و بانگ دعوے نہیں کرتے بلکہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی جدو جہد پر یقین رکھتے ہیں بہت جلد حالیہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم کی جائیں گی متاثرہ خاندانوں کی بحالی کیلئے تر تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔