جماعت اسلامی کا علامہ قاضی احمد نورانی سے اظہار تعزیت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا سمیت دیگرذمے داران نے جمعیت علماء پاکستان کے رہنما اورملی یکجہتی کونسل سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ قاضی احمد نوارنی کی والدہ کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت درجات بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے،محمد حسین محنتی نے مرحومہ کی نمازجنازہ میں بھی شرکت کی۔