صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن خلیق الرحمن کاسینئر صحافی ملک حسن زیب کی شہادت پرشدید دکھ اور افسوس کا اظہار
نوشہرہ(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن خلیق الرحمن نے روزنامہ آج کے رپورٹر اور پشاور کے سینئر صحافی ملک حسن زیب کی شہادت پرشدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ غمزدہ خاندان کے نام اپنے تعزیتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ملک حسن زیب نہایت شریف النفس نوجوان صحافی تھے انہوں نے ہمیشہ ناانصافی اور معاشرے کی انارکی کو اجاگر کرنے کے لئے اپنے قلم کا استعمال کیا۔ ان کی شہادت سے صحافی برادری ایک کہنہ مشق ساتھی سے محروم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی جلد از جلد ملک حسن زیب شہید کے قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے شہید کی درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔