اے ایف ٹی ہمارے وژن سے ہم آہنگ ہے، نعیم بشیر احمد

اے ایف ٹی ہمارے وژن سے ہم آہنگ ہے، نعیم بشیر احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے معروف اور بڑے بینک ایچ بی ایل نے پاکستان میں زرعی اور ایس ایم ای شعبوں کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے   فن ٹیک اسٹارٹ اپ اے ایف ٹی میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ سرمایہ کاری سے بینکنگ خدمات سے محروم  شعبوں میں مالیاتی شمولیت کو فروغ ملے گا  اور آپریشنل کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے اے ایف ٹی مختلف زبانوں میں آسان فیچرز فراہم کرتا ہے جس سے کسان اور مرچنٹس آسانی کے ساتھ ڈیجیٹل ادائیگیوں اور مالی خدمات تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ ایچ بی ایل کی اے ایف ٹی میں سرمایہ کاری  کسانوں کو بروقت ادائیگیوں اور ہموار ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کے ساتھ مرچنٹس کو بااختیار بنائے گی۔  اس پیش رفت پر گفتگو کرتے ہوئے نعیم بشیر احمد، ہیڈ آف کارپوریٹ اسٹریٹجی، ایچ بی ایل نے کہاایچ بی ایل اے ایف ٹی میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پرامید ہے کیونکہ اے ایف ٹی  ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے کم ترقی یافتہ افراد کو خدمات فراہم کرنے کے ہمارے وژن سے ہم آہنگ ہے۔ یہ اسٹریٹجک سرمایہ کاری  ملک میں جدت کے فروغ اور معاشی ترقی کی رفتار کوتیز کرنے کے ہمارے عزم کی بنیاد ہے۔ ہم مل کر ملک کے کسانوں، مرچنٹس اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لئے مالیاتی منظرنامہ تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔  اے ایف ٹی کے بانی قاسم اختر نے کہا، ایچ بی ایل کی طرف سے سرمایہ کاری اے ایف ٹی اور ان طبقات جہاں ہم  آپریٹ کرتے ہیں، کی فلاح وبہبود کی طرف ایک اہم قدم ہے۔اس اشتراک سے ہم مالیاتی حل کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ زرعی اور مرچنٹس کے شعبوں کیلئے مالیاتی خدمات کو زیادہ سے زیادہ  قابل رسائی، محفوظ اور آسان بناسکیں گے۔ ہم مالیاتی شمولیت کو بڑھانے کے مشن پر گامزن ہیں اور ایچ بی ایل کی سرمایہ کاری معاشرے پر دائمی مثبت اثرات مرتب کرنے کی ہماری صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔