پوش علاقوں کو کوکین سپلائی کرنے والی 26 سالہ لڑکی پکڑی گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں پوش علاقوں کو کوکین سپلائی کرنے والی ایک 26 سالہ لڑکی کو نارکوٹکس نے گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول نے ایک کارروائی میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی منشیات فروش خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیم نے پہلے سے گرفتار ایک ملزم کی نشان دہی پر گلستان جوہر میں کارروائی کی تھی، خاتون ایک عرصے سے گلستان جوہر میں مقیم تھیں، چھاپے کے دوران جس کے قبضے سے 90 ملی گرام کوکین کے 24 پیکٹ برآمد ہوئے۔ایکسائز حکام کے مطابق ملزمہ سے ایک سِوک کار بھی تحویل میں لی گئی ہے، اور معلوم ہوا ہے کہ ملزمہ پوش علاقوں میں منشیات کی سپلائی کا کام کرتی تھی۔