پرویز الٰہی،دیگر شریک ملزمان فرد جرم کیلئے 29 جولائی کو طلب
لاہور (نامہ نگار خصوصی)اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور دیگر شریک ملزموں کو فرد جرم کیلئے 29 جولائی کو طلب کر لیا ہے. عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ کو عدالت میں پیش ہونے کیلئے آخری موقع دیا ہے اینٹی کرپشن کورٹ کے جج صفدر حسین نے مقدمے پر سماعت کی تو پرویز الٰہی بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے. ان کی جانب سے ایک پیشی کیلئے استثنیٰ کی درخواست دی گئی اور میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا. عدالت نے درخواست منظور کر لی اور ہدایت کی آئندہ سماعت پر پیش ہوں. عدالت نے گزشتہ پر سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کیا لیکن پرویز الٰہی کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے بھی فرد عائد نہیں ہوسکی۔.
پرویز الٰہی