کسان سہولت سنٹر کا افتتاح، حکومت کاشتکاروں کو ہر ممکن ریلیف دے گی، نعیم بھابھہ
میلسی(نامہ نگار)ممبر صوبائی اسمبلی، سابق صوبائی وزیر نعیم خان بھابھہ نے پنجاب حکومت کی طرف سے بنائے گئے(بقیہ نمبر30صفحہ7پر)
کسان سہولت سینٹر کا افتتاح کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت میلسی سید امتیاز حسین شاہ سینیئر زراعت افیسر مھراصف عابد فیلڈ افیسر چوہدری طاہر محمود فیلڈ اسسٹنٹ زبیر ملوک خان کاٹن انسپیکٹر منیب ظفر پیسٹیسائیڈ یونین کے عہدے داران مقامی کاشت کاران نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے نعیم خان بھابھہ نے کہا حکومت پنجاب نے کسانوں کو معیاری ذرعی ادویات فراہم کرنے کے لیے سہولت سنٹر بنائے ہیں یہاں پر کاشتکاروں کو 10 سے 15 فیصد کم نرخوں پر زرعی ادویات ملیں گی کسان کارڈ کے ذریعے زرعی قرضہ جات کھاد بیج زرعی ادویات زرعی مشینری پر سبسڈی دی جائے گی۔