محرم الحرام، صوبائی وزیر تعلیم کا خانیوال کا دورہ، اہم ملاقاتیں 

  محرم الحرام، صوبائی وزیر تعلیم کا خانیوال کا دورہ، اہم ملاقاتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال (نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے  عاشورہ محرم الحرام پر امن و امان کے حوالہ سے کیئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خانیوال کا دورہ کیا اور ڈی سی دفتر میں اجلاس کے دوران  (بقیہ نمبر16صفحہ7پر)

امن و امان کیلئے ضلعی انتظامیہ،پولیس کی تیاریوں کا جائزہ لیا-انہوں نے اس موقع پر لا اینڈ آرڈز،شہریوں کی جان مال کیتحفظ کیلئے انتظامات پر اظہار اطیمنان کیا-ایم این اے محمد خان ڈاہا،اراکین صوبائی اسمبلی رانا محمد سلیم حنیف،چوہدری اسامہ فضل،اصغر حیات ہراج،چوہدری ضیا الرحمن ہمراہ موجود  تھے جبکہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری اور ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے انہیں  بریفنگ دی-رانا سکندر حیات نے ڈی سی دفتر میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا-اور کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی مانیٹرنگ بارے بریفنگ لی-صوبائی وزیر کا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے عاشورہ پر فول پروف انتظامات کی ہدایت کی ہے-حکومت پنجاب 100 فیصد امن و امان ہر صورت یقینی بنائے گی- جلوسوں کے روٹس پر پہلی بار سرکاری سطح پر سبیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے موبائل ہسپتال بھی جلوسوں کے ساتھ موجود رہینگے-انہوں نے بتایا کہ عاشورہ پر حکومت پنجاب عزاداروں کو بہترین ماحول فراہم کرے گی- بعد ازاں صوبائی وزیر تعلیم نے مرکزی امام بار گاہ گیارہ بلاک کا دورہ کے سیکورٹی و دیگر انتظامات چیک کیئیممبران امن کمیٹی نے انتظامات کو سراہا-(تصویر ہمراہ