ود ہولڈنگ ٹیکس، سیمنٹ ڈیلرز احتجاج کیلئے تیار، رابطے شروع
ملتان (نیوز رپورٹر)اشیا ضروریہ سمیت سیمنٹ پر اڑھائی فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد تاجروں سیمنٹ ڈیلرز کا احتجاج ہڑتال کی کال دے دی چیمبر آف سمال ٹریڈرزنے حمایت کا اعلان کر دیا اس سلسلہ میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے صدر ظفر اقبال صدیقی،(بقیہ نمبر21صفحہ7پر)
چیئرمین احتشام الحق،سینیئر نائب صدر حاجی اصغر اکبر،جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری طارق کریم چیئرمین مرزا اعجاز علی ضلعی صدر شیخ طاہر امجد،جنرل سیکرٹری یاسر اشفاق،چیئرمین خواجہ عمار یاسر جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری،ملک طاہر ڈوگر،ملک اختر حسین اور رحمت علی قریشی نے کہا ہے اشیا ضروریہ سمیت سیمنٹ ودیگر مصنوعات پر اڑھائی فیصد ودہولڈنگ ٹیکس قابل قبول نہیں عوام اور چھوٹا تاجر پہلے ہی ہوشربا مہنگائی بجلی بلوں پر فکس ٹیکس اور بجلی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے پر پریشان ہیں ہر چیز خریدنے پر اڑھائی فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہونے سے مزید مہنگائی میں اضافہ ہو گا اور غریب،مزدور،دیہاڑی و تنخواہ دارطبقہ،چھوٹے تاجر متاثر ہوں گے اور انکی قوت خرید نہ ہونے کے برابر ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ سیمنٹ ڈیلرکو 10/15روپے فی بوری کا گراس یعنی فام منافع ہے جبکہ 236hودہولڈنگ ٹیکس شرح اڑھائی فیصد کے حساب سے 36روپے فی بوری انکم ٹیکس عائد ہو گا جو کہ ریٹیلرز دینے سے قاصر ہیں انہوں نے کہا کہ اس ٹیکس کے نفاذ سے تمام ضروریات زندگی کی اشیا جو کہ سینکڑوں کی تعداد میں ہیں نہ صرف مزید مہنگی ہو جائیں گیں بلکہ عوام کو اشیا کی قلت اور دقت کا سامنا ہو کرنا پڑے گا تاجران کا کارخانہ داروں سے سینکڑوں قسم کی اشیا کی خریداری نہ کرنے سے ایف بی آر کی سیلز ٹیکس فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی متاثر ہو گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ آج سے بجلی نرخوں میں اضافہ وفکسڈ چارجز کو فوری طور واپس لیا جائے بصورت دیگر ملک بھ رکی تاجر برادری احتجاجی دھرنے مظاہروں کے ساتھ ساتھ شٹر ڈان ہڑتال کی کال بھی دے سکتے ہیں حکومت آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرتے ہوئے عوام کا گلہ نہ دبائے عوامی مفاد کو ترجیحی بنیادوں پر اپنی حکمت عملی کا حصہ بناتے ہوئے ود ہولڈنگ ٹیکس 236hاور بجلی کے حالیہ اضافہ کے فیصلہ کو واپس لینا چاہیے یہی عمل ہی حکومتی مفاد میں ہے۔