پولیس کا کچہ میں آپریشن، ڈاکوؤں سے مقابلہ،2بچے بازیاب

پولیس کا کچہ میں آپریشن، ڈاکوؤں سے مقابلہ،2بچے بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روجھان،راجن پور(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان، تحصیل رپورٹر)ڈی ایس پی روجھان قیصر حسنین کی سربراہی میں 5 دنوں میں 2 کم سن بچوں کو ڈاکوؤں سے بحفاظت بازیاب کروالیا روجھان میں پولیس کا کچے کے علاقے رکھ شاہوالی میں ڈکیٹ گینگ (بقیہ نمبر23صفحہ7پر)

کے خلاف ٹارگٹ آپریشن کیا گیاڈی ایس پی روجھان قیصر حسنین شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او شاہوالی رانا طاہر اور ایلیٹ فورس پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کچہ رکھ شاہوالی میں مغوی کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا گیا کچے میں پولیس اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ سے ڈاکوں  پسپا ہو کر اندرون کچے کے علاقے میں فرار ہوگئے