ڈیرہ غازیخان ڈویژن، نویں  دسویں محرم کیلئے سکیورٹی پلان کی حتمی منظوری،جلوس، مجالس مانیٹر کرنیکا حکم،10ہزار اہلکاروں کی ڈیوٹیاں 

ڈیرہ غازیخان ڈویژن، نویں  دسویں محرم کیلئے سکیورٹی پلان کی حتمی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ)ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان (بقیہ نمبر3صفحہ7پر)

کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کے احکامات پر نویں اور دسویں محرم الحرام پر  ریجن کے تمام اضلاع میں سکیورٹی ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ آر پی او کے احکامات کی روشنی میں ریجن کے چاروں اضلاع میں نویں اور دسویں محرم الحرام  کے پروگرامز کی سیکورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی۔ نویں اوردسویں محرم الحرام کے دوران  چاروں اضلاع میں عزاداری کے 658روائتی و لائسنسی جلوس اور 1229 مجالس منعقد ہوں گی جن کی سیکورٹی کیلیے31 ڈی ایس پی، 475 انسپکٹر، سب انسپکٹرزسمیت 10ہزارسے زائد پولیس افسران و اہلکاران سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے پولیس کے علاوہ امن و امان کے قیام کے لیے پاک  آر می اور رینجرز کے دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں اس کے علاو ہ  ایلیٹ فورس اور کوئیک رسپانس کی ٹیموں کے ہمراہ 400 سے زائد پنجاب کانسٹیبلری اور 2722 ولنٹیئرز بھی سکیورٹی کے فرائض میں معاونت کریں گے 14 واک تھرو گیٹ اور 1234 میٹل ڈیٹکٹر کے ذریعے تلاشی اور 484 سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی جاری ہے۔