کوٹ ادو،عمرے پر بھجوانے کا جھانسہ، ٹریول ایجنٹ کا شہریوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ،4ماہ بعد مقدمہ درج، کاروائی شروع

کوٹ ادو،عمرے پر بھجوانے کا جھانسہ، ٹریول ایجنٹ کا شہریوں سے لاکھوں روپے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار) کوٹ ادو کے نواحی علاقہ دائرہ د(بقیہ نمبر7صفحہ7پر)

ین پناہ میں ٹریول ایجنٹ کا بڑا عمرہ سکینڈل سامنے آیا ہے، اللہ کے گھر عمرے کی غرض سے جانے والوں سے لاکھوں روپے ہتھیانے والی ٹریول ایجنسی کا چہرہ اس وقت بینقاب ہوا جب ایک ہی خاندان کے9 لاکھ روپے ہڑپ کرلئے،4ماہ قبل مارچ 2024میں مائی سہاگن کے رہائشی حنیف موہانہ نے ٹریول ایجنٹ طلحہ صدیقی قریشی سے اہلِ خانہ کے9افراد کے عمرہ ٹکٹ کیلئے24لاکھ50ہزارطے ہونے کے بعدایڈوانس طورپرایجنٹ کو 14لاکھ رقم جمع کروائی،ایک ہفتہ بعدجب مقررہ وقت پر ویزے اورٹکٹیں نہ ملیں توایجنٹ انہیں چکردیتارہا،آخرکار فراڈی ایجنٹ انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکربھگادیا،،متاثرہ حنیف موہانہ نے پولیس دائرہ دین پناہ سے رابطہ کیاتو سیاسی اثرورسوخ کے باعث پولیس اور ایف آئی اے فراڈی ٹریول ایجنسی کا کچھ نہ بگاڑ سکاجس پرمتاثرہ کاروائی کیلئیعدالت میں پہنچ گیا،پولیس دائرہ دین پناہ نے عدالت کے حکم پر متاثرہ محمدحنیف موہانہ کی مدعیت میں فراڈی ٹریول ایجنٹ طلحہ صدیقی قریشی کے خلاف مقدمہ نمبر427/24زیردفعہ 406درج کرلیا،دوسری طرف  متاثرہ محمدحنیف موہانہ کاکہنا تھا کہ عمرہ کیلئے ایک ایک پیسہ جمع کیاجو کہ فراڈ کی نظر ہو گیا ہے،متاثرہ نے اعلی حکام سمیت ایف ئی اے سے نوٹس لینے اور فراڈی ایجنٹ سے رقم واپس دلوانیکامطالبہ کیا ہے۔